قلات میں بارودی سرنگ دھماکا،ڈیرہ بگٹی میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو بچے زخمی ہوگئے جبکہ،ڈیرہ بگٹی میں ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری کونذرآتش کردیا گیا۔

ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان میں نصب باردودی سرنگ کا دھماکے نتیجے میں دو خانہ بدوش بچے زخمی ہوگئے۔

ایک شدید زخمی کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ تحصیل منگچر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور سب تحصیل جوہان کے علاقے پھرانی میں پہاڑی پر نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

دھماکے میں شدید زخمی بچے حضرت اللہ ولد سید محمد سرپرہ سکنہ جوہان کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد مسلح افرادنے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی۔

معلومات کے مطابق مشینری تعمیراتی کمپنی FWO کی ملکیت ہے جسے نامعلوم افراد نے آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا۔

اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

واضع رہے کہ ماضی میں ریاستی تعمیراتی کمپنی پر حملہ اور مشینری کے نذرآتش کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن کی ذمہ داریاں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں لے چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment