بی این اے نے خضدار میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 1 اہلکار ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گیارہ بجے خضدار میں چمروک ہوٹل کے سامنے قابض فورسز کے ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے 1 اہلکار ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا اور سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض کے تنصیبات اور فورسز اہلکاروں سے دور رہیں کیونکہ وہ ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔
ہماری مسلح کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔