خضدار،کراچی و مشکے سے پاکستانی فورسز ہاتھوں مزید 5 نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار ومشکے آواران اور کراچی سے پاکستانی سیکورٹی فورسزنے مزید 5 بلوچ نوجوانو ں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت نور بخش ولد حبیب، غوث محمد ولد گل شیر، ولی ولد الم جان، کمیسہ ولد صوالی اور ثاقب زہری کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

نوربخش کو گذشتہ شب رات گئے دو بجے کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا جبکہ غوث محمد ولد گل شیر، ولی ولد الم جان، کمیسہ ولد صوالی کو ضلع آواران کے علاقے مشکے سنینڑی سے حراست میں لیا گیا ہے جن کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

اسی طرح ثاقب زہری کوخضدار سے لاپتہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نور بخش کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے بل نگور سے ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں مزدوری کے پیشے سے وابستہ ہیں جو دو سال بعد چھٹیاں گزارنے کی غرض سے آیا ہوا تھا جنہیں فورسز نے حراست میں لیا، جبکہ مشکے میں حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی بارے میں بتایا جارہا ہے انہیں فورسز کے ساتھ سرکاری حمایت گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ نے حراست میں لیا ہے۔

خضدار سے لاپتہ کئے گئے نوجوان ثاقب زہری کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے گذشتہ روز خضدار کے مرکزی بازار سے ایک دکان سے حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment