کیچ میں قابض فورسزکے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کل رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کیچ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ حسبِ معمول بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد قابض فورسز نے اپنے نقصان اور شکست کو چھپانے کے لیے مقامی آبادی کو نشانہ بناکر عام عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جو اس کی شکست کو مزید عیاں کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی عہد کرتی ہے کہ آخری گولی اور آخری سرمچار تک قابض فوج کے خلاف ہماری مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment