بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ مابین تصادم سے 6زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے طلبہ محمد اسلم ولد مولاداد اور اکمل خان ولد جمعہ خان کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

بی ایس او کے ترجمان کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں تصادم سے بی ایس او کے چار ساتھی عاطف رودینی، اسرار، نوروز، ابرار زخمی ہوگئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بی ایس او شال زون کے ڈپٹی آرگنائزر عاطف بلوچ کوشدید زخمی حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

Share This Article
Leave a Comment