پنجگورمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چتکان بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چتکان بازار غریب آباد روڈ پر ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کلیم ظفر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

مرنے والے شخص کا تعلق پنجگور کے علاقے عیسئی سے بتایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment