فیروز بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف راولپنڈی میں طلباکا احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستا ن کے شہر راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ ائیریڈ ایگری کلچر یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کی جانب سے ساتھی طالب علم کی جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

طلباء نے یونیورسٹی وائس چانسلر کی آفس کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج پر بیٹھ گئے۔

طلبا ساتھی طالب علم فیروز بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج پر بیٹھ گئے۔

کیچ سے تعلق رکھنے والے فیروز بلوچ ائیریڈ یونیورسٹی راولپنڈی کے طالب علم ہیں جنھیں گزشتہ ماہ یونیورسٹی سے لائبریری جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے جبری لاپتہ کردیا تھا۔

لاپتہ طالب علم کی ساتھیوں کے مطابق فیروز بلوچ کو ملکی ادارواں نے حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

طلباء نے بتایا کہ اس سے قبل بھی بلوچ طلباء کی پنجاب کے شہروں سے جبری گمشدگی میں سی ٹی ڈی اور خفیہ ادارے ملوث رہے ہیں۔

فیروز بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء وی سی آفس کے سامنے دھرنے پر موجود تھیں۔ طلباء نے انتظامیہ اور پنجاب کے قانونی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز بلوچ کی بازیابی میں اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں۔

طلبا کا مطالبہ تھا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلوچ طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے اور لاپتہ کرنے جیسے عمل کو روک کر طلباء کو تعلیم حاصل کرنے دیا جائے۔

طلبانے شکایت کی ہے کہ اس سے قبل بھی سیکورٹی اداروں نے بلوچ طلباء کو گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا تھا طلباء نے بتایا کہ آئے روز بلوچ طلباء کو ہراساں کیا جاتا ہے تفتیش کے لئے تھانے بلا کر پروفائلنگ کی جاتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment