بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں زامران میں قابض پاکستانی فوج اور بولان میں ایک موبائل ٹاور کو حملوں میں نشانہ بنایا۔
ہمارے سرمچاروں نے آج زامران کے علاقے نوانو میں قابض فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مرکزی کیمپ تک پانی لیجانے والے اہلکاروں کو پکٹ سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔
سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت دشمن فوج کے خالی مورچے میں پہلے سے ہی بارودی سرنگ بچھادی تھی، جس کی زد میں آنے سے مورچے میں موجود دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے بی بی نانی میں یوفون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ پاکستانی خفیہ ادارے مذکورہ ٹاور کو جاسوسی کے غرض سے استعمال کررہے تھے۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔