تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے میں 2اہلکار ہلاک کئے، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کل رات 11بجے کیچ تربت کے علاقے گوگدان پُل کے مقام پر قابض فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ فوجی گاڈی کے اندر جاگرا، اس حملے کے نتیجے میں گاڈی میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

قابض کے خلاف ہماری مسلح کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment