بلوچستان کے ضلع کیچ میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ راشد پٹان کا بیٹا و بھائی بی این پی مینگل میں شامل ہوگئے۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بی این پی مینگل نے تربت میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ راشد پٹان کے بیٹے اور اس کے بھائی کو دو کونسلر سیٹ کی خاطر پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔
سیاسی ع عوامی حلقوں میں بی این پی مینگل کو اس عمل پر شدید تنقید کا سامناہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سر غنہ راشد پٹان عام لوگوں کے قتل عام، جبری گمشدگیوں،منشیات و لوٹ مار سمیت دیگر سماجی برائیوں میں فوج کا ایک اہم پلرہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ کے بیٹے و بھائی کو پارٹی میں شامل کرکے ان کو سیاسی چہرہ دیکر ان کو تحفظ فراہم کیاہے جو ایک جرم کاارتکاب ہے۔