اسلام آباد بار کی ایمان مزاری سے لاتعلقی باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیو من رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایمان مزاری سے لاتعلقی کے اظہار کو تشویشناک قرار دیا۔

ایچ آر سی پی نے اپنے جاری بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد بار کا اظہار لاتعلقی باعث تشویش ہے کیونکہ ایمان پر فوج کیخلاف بیان دینے کی جھوٹی ایف آئی آر درج ہے۔

ایچ آر سی پی ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے کیونکہ ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی وجہ فوج کی سیاست میں مداخلت اور ایمان مزاری پر طلبہ کی جبری گمشدگیوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کرنے والوں کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہیں اور ان کا کام ہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائے۔ ہیومن رائٹس آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment