ہرنائی و خضدار میں بارودی دھماکا و فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور خضدار میں بارودی سرنگ دھماکا اور فائرنگ سے قبائیل رہنما سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔

ہرنائی میں کھوسٹ کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے سے 2افرادہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین کے مطابق ایک ٹریکٹر گاڑی کھوسٹ کے علاقے میں روڈ میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افرادہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب خضدار میں فائرنگ سے قبائلی رہنما میر علی اکبر سناڑی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خضدار میں جیوا کراس پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں قبائلی رہنما میر علی اکبر سناڑی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی فیملی کے افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment