کیچ میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی این اے

0
216

بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے آبسر میں بلدیاتی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مرید بلوچ نے کہا کہ کیچ کے علاقے آبسر میں ریاستی نام نہاد بلدیاتی الیکشن کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔فائرنگ عام عوام کو بچاکر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کل 29 مئی بروز اتوار سہ پہر تین بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں بوائز سیکنڈری ہائی سکول میں قائم نام نہاد ریاستی بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور وہاں سیکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں کو بلوچیت کے بنا پر نقصان دینے سے گریز کیا اور انہیں سمجھانے اور تنبیہ کرنے کے بعد وہاں سے نکل گئے۔

ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچ اور قابض ریاست پاکستان کا رشتہ صرف اور صرف قابض اور مقبوض کا ہے اور بلوچ قوم قابض سے قومی آزادی چاہتی ہے۔ بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ریاست اور اس کے زرخرید گماشتوں کے لالچ اور ڈر کی وجہ سے اس عمل میں شامل ہونے کے بجائے قومی آزادی کے جدوجہد میں شامل ہوکر اس قابض ریاست اور بلوچ نسل کُشی میں ملوث گماشتوں کے خلاف اعلانِ جنگ کریں۔

ہماری مسلح کارروائیاں ایک آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here