بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے الیکشن بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں ناصرآباد، تربت ضلع کیچ میں دیواروں پر چاکنگ کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روزبلوچستان کے ضلع خضدار اور کیچ کے مختلف علاقوں میں قبضہ ریاست پاکستان کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے وال چاکنگ کی گئی تھی۔
خضدار کی سب تحصیل گریشہ میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی وال چاکنگ کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور فوج کی نگرانی میں چاکنگ مٹائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جبکہ ضلع کیچ میں بھی وسیع علاقے میں انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی طرف سے جارہ کردہ پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور وال چاکنگ کی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق تمپ اور گومازی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو وال چاکنگ کی گئی۔ دیواروں پر لکھا گیاکہ بلوچ قوم پاکستانی انتخابات میں حصہ نہ لے، پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے سے بلوچ قوم کی غلامی مزید مستحکم ہوگی۔
بلوچ قوم کے نام اپنے پیغام میں بی این ایم کی جانب سے پاکستانی الیکشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ ان نام نہاد انتخابات میں حصہ نہ لے۔
غلام قوموں کی تقدیر طفیلی جمہوریت اور قبضہ گیر کے ماتحت جعلی انتخابات کے ذریعے نہیں بدلتیں بلوچ قوم کو آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر غلامی کے طوق سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔
قوم کسی بھی نعرے اور کسی بھی قسم کے بہکاوے میں آئے بغیر نام نہاد انتخابات کو مسترد کردے۔