تمپ میں موبائل فون ٹاورپر حملہ کرکے مشینری کونذر آتش کردیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تمپ میں موبائل فون ٹاورپر حملہ ومشینری کونذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے کونشقلات میں یوفون کی موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو مکمل نذر آتش کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری تنظیم قبول کرتی ہے اوربلوچ تحریک آزادی سے جڑے افرادکی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے اس طرح کی ریاستی مفادات کے تنصیبات ہمارے نشانے پر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment