امید ہے نئی بی این ایم قیادت عالمی برادری کو بلوچ قوم کی مدد کیلئے قائل کریگی،واحدکمبر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند قوم دوست رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے کامیاب کونسل سیشن پر پارٹی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بی این ایم کے کامیاب کونسل سیشن پر پارٹی کی قیادت اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے نامساعد حالات میں بھی کامیاب کونسل سیشن کا انعقاد ممکن بنایا اور پارٹی میں جمہوری عمل کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔

انھوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ نئی قیادت بلوچستان کی آزادی کے لیے قوم کو نظریاتی، سیاسی اور قومی سوچ کے تحت متحد کرنے میں ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرئے گی اور عالمی سطح پر سفارتی کاری میں موثر طریقہ اپناتے ہوئے عالمی برادری کو بلوچ قوم کی مدد و تعاون کے لیے قائل کرئے گی۔

Share This Article
Leave a Comment