بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرمحمد کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے،حامد میر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرمحمد کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ایک بلوچ شاعرہ کو گھر میں گھس کر اٹھا لیا گیا۔روزانہ آئین کی دھجیاں بکھیر کر شہریوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے لیکن عدل کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے صاحبان کو ازخود نوٹس لینے کی توفیق نہیں ہوئی وہ جو کہتے ہیں کہ ہم تو صرف خدا کو جوابدہ ہیں وہ اس معاملے میں ایک دن خدا کو جواب ضرور دیں گے۔

انہوں نے اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سمی دین بلوچ کا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا۔

سمی دین کا کہنا ہے حبیبہ پیرجان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات کے بعد ہم نے ان کے بچوں سیبات کی جنھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو سیکیورٹی کیاہلکار ہمارے گھر میں گھسے اور ہماری امی کو زبردستی ساتھ لے جاتے ہوئے انھوں نے ہم سے کہا کہ ہم آپ کی امی سے کچھ سوالات پوچھ کرانھیں چندمنٹوں میں واپس لیکر آئیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment