کراچی میں فورسز کا آپریشن،ایس آر اے کے 2 کارکنان کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں آزادی پسند سندھی مسلح تنظیم ایس آر اے کے 2 کارکنان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے دعوؤں کے مطابق کے دوران آپریشن 2 کارندے ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کارندے شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ان کا کہناتھا کہ مارے جانے والے دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک کارندوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان میں ڈائنامائٹ اسٹک، دو ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول شامل ہے جب کہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

تاہم آزادی پسند سندھی مسلح تنظیم کی طرف سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment