آزادی کے بغیر بلوچ قوم کے پاس دوسراراستہ نہیں ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے بی بی نور جان بلوچ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

”ہوشاپ سے بی بی نورجان اور گچک سے نوزائیدہ بچے کی جبری گمشدگی،آزادی پسند تنظیموں کی اس خدشے کو درست سچ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان بلوچ قوم کی نسل کشی چاہتی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”بلوچ قوم جانتی ہے کہ آزادی کے بغیر ان کے پاس دوسراراستہ نہیں ہے۔“

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1526466288545148928

واضع رہے کہ گذشتہ روزہوشاپ میں سی ٹی ڈی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر بی بی نورجان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا اور اس واقعہ ردعمل میں علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر اسے ہر طرح کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا ہے،جوہنوز جاری ہے۔

نور جان سمیت دیگر بلوچ خاتون کی جبری گمشدگی کیخلاف گذشتہ روز بی این ایم کی جانب سے بھی ایک آن لائن ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں پاکستانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کو ناقابل برداشت قرار دیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment