کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 1 اہلکار ہلاک کیا، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی ین اے) کے ترجمان مرید بلوچ میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کیچ کولواہ کے علاقے بَلور میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح کولواہ کے علاقے بلور میں قابض پاکستانی فورسز کیمپ کے حفاظتی مورچے پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب کہ مورچے کو جزوی نقصان پہنچا۔

ہماری اس طرح کی کاروائیاں قابض فورسز کی بلوچستان سے مکمل انخلا اور ایک آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment