شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔

واقعے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment