اسلام آباد: امام بارگاہ میں خود کش دھماکا، 15 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا ہو اہے جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں 15 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article