اسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کریں۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا تاہم اب تک کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article