بلوچستان کے علاقے چمن میں بارودی دھماکے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ کوہلو اور دکی میں 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
چمن میں رحمان کہول روڈ نالے میں پڑی بارودی مواد میں دھماکہ ہوا۔جس سے ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔
دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
ہلاک اور زخمی بچے کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا دکی میں سردار قیصر ترین اڈہ میں نالے کے جوہڑ سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کے جیب سے برآمد ہونے والے سامان سے یہ اندازہ لگ رہا ہے کہ لاش نشے کے عادی شخص کی ہے۔
بعد ازاں ہلاک شخص کی شناخت عزت سکنہ ژوب کے نام سے ہوگئی ہے۔
پولیس نے لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیاہے۔
اسی طرح کوہلو میں ڈوگری قبرستان مری کالونی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
جس کی شناخت فلک شیر خروٹیانی مری کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کا رہائشی ہے۔
کہا جارہا کہ وہ دو دن قبل اپنے رشتے داروں کے گھر کوہلو مری کالونی آیا اور موٹر سائیکل لیکر کہیں چلا گیا۔
موٹر سائیکل سمیت لاش ڈوگری قبرستان کے قریب ملا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔