بلوچستان کے علاقے وڈھ میں کلی براہمزئی سے 7 سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکارمحمد انور براہمزئی کی والدہ اور دیگر اہلخانہ نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بند کردیا۔
قومی شاہراہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند ہے جس کے باعث دونوں جانب سے ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔
واضع رہے گذشتہ دنوں پنجگور میں فورسز نے ایک مسافربس ایک نوجوان کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کیا جس پر ٹرانسپورٹرز سمیت لوگوں نے شدید احتجاج کرکے روڈ بلاک اور فورسز کیمپ کے سامنے دھرنا دیاجس پر فورسز نے مجبوراً حراست میں لیا گیا نوجوان واپس پولیس کے حوالے کردیا تھا۔