بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں اختر مینگل نے کہا کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ شروع کردی گئی ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کو نشانہ بنایا جارہاہے۔
بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔