بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو 4637 دن ہوگئے

0
197

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے کو 4637 دن مکمل ہوگئے۔

این ڈی پی کے رہنما غنی بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا حق کیلئے اٹھنے والے آواز کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ سچ اور حق کی ہوئی ہے، قابض ریاست نے قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے اور بلوچ قوم کو غلام بنانے کیلئے ظلم اور جبر کے تمام تر طریقہ کار اپنائے، گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچ قوم پر ظل کے پہاڑ توڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن انقلابی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے ردِ انقلابی عناصر کو متحرک کیا گیا ہے، جو مختلف حیلے بہانوں سے ریاستی جھوٹے بیانیے کو بلوچ قوم میں ٹھوسنا چاہتے ہیں، جن کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here