کوئٹہ: بی این پی کارکن کے قتل کیخلاف کارکنان سراپا احتجاج، لاش کے ہمراہ دھرنا

0
250

کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے رہنما موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید بلوچ کے قتل کیخلاف کارکنان سراپا حتجاج بن گئے۔

سعید بلوچ کے قتل کیخلاف بی این پی مینگل کے کارکنوں نے لاش کے ہمرا ہ سریاب روڈ پر دھرنا دیااورٹائرجلاکر سڑک بلاک کردیا۔

کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے بلوچستان حکومت اور سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

بعد ازاں دھرنا مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور مرکزی کونسل کے ممبر فیض اللہ بلوچ کے بھائی سعید احمد کے قتل کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لاش کے ہمراہ سریاب روڈ پر دھرنا دیا گیا۔

دھرنے کے شرکاء سے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی،سینٹر ل کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، ایم پی اے اختر حسین لانگو،احمد نواز بلوچ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی ولی محمد لہڑی ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ضلعی فنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفی سمالانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ایک بار پھر بدامنی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور بی این پی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہاہے اس طرح کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلوچستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ سعید احمد بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم سریاب روڈ دھرنا ختم نہیں کریں گے بعد ازاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں جاری ہیں جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے عوام کی جان ومال کا تحفظ انتظامی ذمہ داری ہے اس سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گے۔

سعید جان بلوچ کی نماز جنازہ اور تدفین شام ساڑھے 7 بجے کلی احمدخان زئی قبرستان میں اور فاتحہ خوانی زمیندار گلی کلی نیک محمد برمہ ہوٹل میں کرنے کا اعلان کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here