ٹیلی کام کمپنی ‘یوفون’ نے پاکستان بھر میں لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے لکھا کہ ‘ان مشکل حالات میں صارفین کو واٹس ایپ مفت فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں’۔
یہ سہولت پاکستان بھر کے پری پیڈ صارفین کے لیے ہوگی۔
اس مقصد کے لیے *987# ڈائل کرکے آفر کو سبسکرائب کرکے مفت واٹس ایپ استعمال کریں جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی شامل ہیں۔
واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ یوفون کی جانب سے صارفین کے لیے آن لائن سروسز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
صارفین ‘مائی یوفون’ ایپ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں یا یوفون کی سائٹ پر جاکر بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں لاک ڈاو¿ن کے باوجود نئے کورونا کیسز کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1500 ہوگئی۔