بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں وی بی ایم پی کی جانب سے عید کے پہلے دن احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ آئے روز سنگین سے سنگین تر اور سنگین ترین ہوتا جا رہا ہے۔ عید کا دن جہان میں ہر سو خوشی و مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن ہر سال کی طرح بلوچ قوم کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی عید روڈوں میں خوشیوں کی آمد کے لئے سرِ رقص ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی۔وائی۔سی(کراچی) وی۔بی۔ایم۔پی کے اعلانیہ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ان کے احتجاجی مظاہرے میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہلِ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے روز اپنی خوشیوں میں سے چند لمحات ان لوگوں کے لئے نکال لیں جن کی خوشیاں ان کے لاپتہ لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہیں۔ جن کے لئے عید مزید غم و آلام کا پیام ہوتا ہے۔
بیان میں تمام مکتبِ فکر کے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کل بروز منگل بوقت شام ساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ اور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔