بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شمالی اضلاع اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل، دکی، کوہلو، بارکھان میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں نے عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی اضلاع میں چاند دیکھنے والے 40 سے زائد گواہ کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔

پشاور میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع چار سدہ روڈ پر واقع مرکزی عید گاہ میں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بنوں، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور مردان سمیت صوبے کے تمام شہروں میں عید منائی جا رہی ہے تاہم ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر کل بروز منگل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment