پاکستان کے صوبہ سندھ میں بلوچستان کے علاقے خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش کو قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار نال سے تعلق رکھنے والے محنت کش جو کہ ونگواور رتوڈیرو کے راستے مرغیاں فروخت کرنے کی خاطر خضدار سے پنجاب جارہے تھے کہ ان پر سکھر میں داخلے سے قبل مبینہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں نال کے رہائشی محمد ندیم گرگناڑی ہلاک اور ان کے دو دیگر ساتھی زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیو ر تھے۔
ڈاکوجاتے جاتے گاڑیوں میں بھی فائر مارے جس سے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔
فائرنگ کے واقعہ پر خضدار کے عوام نے شدید غم وغصے کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ محنت کشوں کا قتل ظلم کے مترادف ہے اس واقع کا سندھ حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرلے۔
واقعہ کے بعد ڈرائیورز نے احتجاجاً روڈ بھی بلاک کردیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے سریاب مل کے علاقے میں ایک گھرسے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔
مقتول کا نام عبدالغنی ولدعبدالرسول عمر 22سال سکنہ سریاب مل ہے۔
میت ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔