ہوشاپ میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3 اہلکار ہلاک کئے، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ہوشاپ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے 25 اپریل کو قابض پاکستانی فورسز کی ایک گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تل کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

دو طرفہ طویل جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد آپریشن کے لئے آنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی یہ جنگ آخری سرمچار، آخری گولی اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔

Share This Article
Leave a Comment