بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے توک سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے
جسے قتل کر نے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیاتھا۔
قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کی علاقے توک سے ایک نوجوان کی نعش بر آ مد کیا گیا جسے ایک روز قبل قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیاتھا۔
اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا جہاں مقتول کی شناخت عبدالوحد ولد جان خان قوم سمالانی سکنہ توک کے نام سے ہو گئی ہے۔
لیویزنے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا۔
مزید کارروائی قلات لیویز کر رہی ہے۔