وزیر اعظم سے شکایتیں ہماری نہیں، بلوچستان بھر کی ہیں، اختر مینگل

0
304

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردا راختر جان مینگل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ہماری شکایتیں نہیں ہے بلکہ پورے بلوچستان کی ہیں اور یہ آج کی نہیں روز اول سے ہے موجودہ حکومت کو تشکیل دینے میں یا سابقہ حکومت کی روانگی میں کوئی اس میں شک نہیں ہے کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر سابقہ حکومت کی خاتمے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم نے باعزت طور پر رخصت کرنے کی کوشش کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے وقت کوئی شرط نہیں رکھی تھی کیونکہ یہ ایسا مرحلہ تھا جہاں ہم نہیں چاہتے تھے کوئی ایسا شرط رکھیں جس سے ہمارے اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں دشواری پیدا ہو جس دن عمران حکومت کا خاتمہ ہوا اور میاں شہباز شریف نے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا اسی دن ہم نے بلوچستان کے مسائل جو آج کے نہیں دیرینہ ہے وہ مسائل ہم نے گزشتہ حکومت کے سامنے بھی رکھے تھے سابقہ حکومت نے ہمیں کابینہ میں شامل ہونے کی بار بار آفر کی گئی ہم نے کہا کہ ہمارے لئے وزارتیں اتنی اہم نہیں ہے ہمارے لئے بلوچستان کے مسائل اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پتہ نہیں کہ اپنی پانچ سال مدت پوری کریں گی یا پانچ مہینے چلے گی کچھ پتا نہیں ہے چاغی نوکنڈی میں بلوچ نوجوانوں کا خون بہایا گیا ہے جن کا گزربسر ایران اور افغان بارڈر سے ہوتا ہے بلوچستان میں نہ تو کوئی صنعتیں ہے اور نہ ہی روزگار کے دوسرے مواقع ہیں افغانستان ایران سے ہمارے لوگ خورونوش کی اشیاء لاتے اور لے جاتے ہیں ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ہماری روایتیں اور کچھ اصول ہیں جس پر ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں وزیراعظم پاکستان چاغی نوکنڈی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جوڈیشل کمیشن انکوائری تشکیل دے کیونکہ ایک گولی نہیں چلی بلکہ گولیاں چلائی گئی ہیں اور کمیشن کے سامنے ان ملوث ملزمان کو پیش کیا جائے اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو کمیشن کے تحت سزا دی جائیں اگر کمیشن کے سامنے جرم ثابت نہیں ہوتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here