بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے ناصر آباد میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمدہوئی ہے۔
جس کی شناخت زبیر ولد محمد اسماعیل سکنہ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ناصرآباد میں پولیس کو قریبی پہاڑوں سے لاش کی اطلاع ملی۔
جنہیں پولیس نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت تمپ سرنکن کے رہائشی زبیر ولد محمد اسماعیل کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے۔