بارکھان میں یوفون موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں گزشتہ شب 11 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بارکھان کے علاقے دولوحائی ٹکری کور کے قریب قائم یوفون کے ایک موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ٹاور تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے ایریا میں نیٹورک معطل ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹاور ایک غیر گنجان آباد علاقے میں قائم کیا گیا تھا جس کے متعلق ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسے ٹاور ریاستی جاسوسی کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس حملے کے پیچھے آزادی پسند بلوچ تنظیموں کا ہاتھ ہوگا، تاہم بھی تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نہیں قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment