مارگٹ حملے میں پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہلاک، قلات میں موبائل ٹاور کو تباہ کیا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے دو مختلف پریس ریلیز میں مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملہ اور قلات میں موبائل فون ٹاور تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستان فوج کے قافلے میں شامل گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

حملے کے بعد قابض فوج کے ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچے تاہم بلوچ سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسرے پریس ریلیز میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں گذشتہ روز یوفون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ اور دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا جس سے مذکورہ ٹاور ناکارہ ہوگئی۔

مذکورہ ٹاور کے ذریعے ریاستی ایجنٹ بلوچ سرمچاروں کے خلاف مخبری میں مصروف عمل تھے جبکہ دشمن ریاست اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے اس ٹاور کو اپنے ایک ذیلی مواصلاتی کمپنی کے ذریعے استعمال کررہی تھی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment