بلیدہ، گومازی اور قلات میں پاکستانی فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ اور گومازی سمیت قلات میں پاکستانی فورسز پر یکے بعد دیگرے حملے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کو اب تک تین مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں فورسز اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا ٹی بی پی کے مطابق گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے گردانک میں نامعلوم افراد نے فورسز کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔

دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد نے فوج کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فوج کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی دو گاڑیاں گشت کررہی تھی جہاں ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔

دھماکے کے بعد گومازی اور گردنواح میں فورسز اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب گذشتہ رات قلات کے پہاڑی علاقے جوہان میں فوج کے کیمپ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیاہے۔

حملے کے وقت دو طرفہ فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment