جامشورو: ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا

0
367

پاکستان کے صوبہ سندھ کے کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیاہے۔

واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثے پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی۔

واقعے کے بعد حیدرآباد سیکراچی جانے والیٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

گذشتہ چار روز کے دوران سندھ کے حدود میں ریلوے ٹریک پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب چھ اپریل کو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث اپ ٹریک کا 10 انچ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔ تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ان کارروائیوں کی ذمہ داریاں آزادی پسند مسلح تنظیم سندھ ریولیشنری آرمی قبول کرتی آرہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here