اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدرپاکستان کوبلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدرپاکستان کوبلوچ طلبہ سے ملاقات کاحکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ بلوچ طلبہ کی صدرپاکستان سے ملاقات کرائیں جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں صدر پاکستان سے ملاقات کے لیے کچھ وقت دے دیں۔

عدالت نے صدرپاکستان کے سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدانے مزید حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ بلوچ طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں، بلوچ طلبہ کا اپنے صوبے میں جانے پر ہراسگی یا اغوا کا خدشہ دور کریں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جو طالب علم لاپتا ہوا تھا وہ اتنا عرصہ کہاں رہا، ایک دن بھی کوئی بچہ غائب کیوں ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، یہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے اوراسے ہلکالیاجاتاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment