پاکستان کے تجارتی خسارے میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 70 فیصد اضافے کے بعد مارچ میں 35 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

درآمدات میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے تجارتی خسارے میں مسلسل 90 ماہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہانہ برآمدات صرف ڈھائی سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے درمیان رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مارچ کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا جو فروری کے مقابلے 12 فیصد زائد جبکہ مارچ 2021 کے مقابلے 5.5 فیصد زائد تھا۔

مالی سال 18-2017 میں تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 37 ارب 70 کروڑ ڈالر پر پہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کی بدولت سال 19-2018 میں یہ 31 ارب 80 کروڑ ڈالر تک کم ہوگیا اور سال 20-2019 میں مزید کمی کے ساتھ 23 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا تھا۔

تاہم اس کے بعد یہ رجحان پلٹا اور مالی سال 21-2020 میں 30 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوا جبکہ رواں مالی سال کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

Share This Article
Leave a Comment