پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ ، جنوبی وزیرستان و مالاکنڈ میں مزید 6 اہلکار ہلاک

0
23

بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیز آئی ہے ۔

گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں فورسز پر حملوں میں مزید6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضع رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی خیبر پختونخواکے علاقے جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پاکستانی فورسز پر 3 حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مالاکنڈ میں لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے لیویز حوالدار سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ مالاکنڈ میں لیویز چیک پوسٹ موسیٰ مینہ درگئی میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے اس کا ساتھی حوالدار سمیت 2 اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میںعسکریت پسندوں کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس سلسلے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیاہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 خارجی عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک اہلکاروں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here