بارکھان: بارودی سرنگ پھٹنے سے بچہ ہلاک، اہلخانہ کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان شہر کے قریب زیر زمین نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان شہر کے قریب جاگن کے کچہ راستہ پر بارودی سرنگ پر بچے کا پاؤں آنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

ورثا نے بچہ کی لاش روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment