شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب حملہ آوروں نے افغانستان سے پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہحملہ آوروں کے ایک گروپ نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر بروقت جواب دیتے ہوئے کوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے حملہ آوروں نے جوابی فائرنگ کی لیکن جوانوں نے بھرپو جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں ناکام ہوئے اور خفیہ اطلاع کے مطابق ان کا بھاری نقصان ہوا تاہم جھڑپ کے دوران جواں مردی سے لڑتے ہوئے 4 سپاہی ہلاک ہوئے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت کی شناخت گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت اسلم، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی سجاد عنایت، غذر سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ مقبول حیات اور گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی سجاد علی کے نام سے ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment