بلوچستان کے علاقے خضدار میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ اوستہ محمدمیں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار میں چاندنی چوک کے قریب نذیر کالونی میں ایک گھر پر دستی بم پھینکا گیا جو کہ روز دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی پولیس خضدار ودیگر حکام جاہے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دریں اثنا اوستہ محمد میں گنداواہ نوتال روڈ پر پنجک لیویز چوکی کے قریب دوران ڈکیتی ویگن مسافروں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار فدا حسین لاشاری سمیت دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
جائے وقوعہ پر لیویز فورس اور پولیس روانہ نفری پہنچ گئی، جبکہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب شدید زخمیوں کو سبی اور کوئٹہ کے لیے منتقل کیا گیا۔
مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔