بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے ترجمان ُمرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے گومازی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ اسنائپر رائفل او خودکار ہتھیاروں سے کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں شہید جہانگیر کے گھر پر قائم قابض فورسز کی کیمپ پر اسنائپر رائفل اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے، یاد رہے کہ 2016 میں قابض پاکستانی فورسز نے شہید جہانگیر کے گھر والوں کو گھر سے نکال کر گھر پر قابض ہو گئے تھے۔
ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔