بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں قلات میں قومی وسائل لوٹنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے مکی میں پڈ ماران کے مقام پر فلورائیٹ و دیگر قومی وسائل کو لوٹنے والی ایک کمپنی کے سائٹ پر چھاپہ مارکر، کمپنی کے گاڑیوں اور مشینری کو سبوتاژ کرکے دیگر سامان نذر آتش کردیا۔
دریں اثناء سرمچاروں کے ایک اور دستے نے پڈ ماران ہی کے علاقے میں نصب ایک موبائل ٹاور کو تباہ کردیا، دشمن اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے مذکورہ ٹاور کو استعمال کررہا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اگر بلوچ وسائل کی لوٹ مار بند نہیں کی گئی تو مستقبل میں ہمارے حملے شدید تر ہونگے۔ ہم مقامی ٹھیکیداروں و لیز ہولڈروں کو بھی یہ تنبیہہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے استحصالی منصوبوں سے دور رہیں، بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔