سیالکوٹ: پاکستان آرمی کے اسلحہ فیکٹری میں دھماکے و آتشزدگی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے شہرسیالکوٹ میں پاکستان آرمی کے ایک اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

سیالکوٹ کے رہائشیوں کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فجر کے وقت پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی شکایات کی گئیں تھی۔

بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی گردش کرنے لگیں جس میں آگ بھڑکتے اور دھواں اٹھتے دیکھا۔

مختلف ٹوئٹس میں مقامی افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ آگ کینٹ کے علاقے میں کسی اسلحہ ڈپو میں لگی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں اور سیالکوٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے سیالکوٹ گیریژن میں گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

دعوے میں بتایا گیا کہ آگ لگتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے نقصان کو فوری طور پر روکا گیا اور آگ بجھادی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم آزادذرائع سے اس واقعے کی اصل نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment