بلوچستان کے علاقے گنداواہ اورکیچ میں باردی سرنگ دھماکا اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
گنداواہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویزذرائع کے مطابق گنداواہ روڈ پربارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اورلیویزفورس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی۔
ریسکیو کارکنوں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کوٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا۔
دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر پیش آیا ہے۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز احمد ولد عیسی سکنہ سنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پرنہ ہوسکا۔